امریکا لاطینی امریکا میں مداخلت بند کرے، ینیزویلا کا مطالبہ

کراکس ۔11دسمبر (اے پی پی):وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا وینیزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا اور کیریبین میں اپنی مداخلت پسند پالیسیوں کا خاتمہ کرے۔ یہ خطاب قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے منعقدہ ریلی میں کیا گیا جو تاریخی جنگِ سانتا اینیس کی 166ویں سالگرہ کے موقع پر کاراکاس میں ہوئی۔ مادورو نے کہا کہ وینیزویلا غیر …

کراکس ۔11دسمبر (اے پی پی):وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا وینیزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا اور کیریبین میں اپنی مداخلت پسند پالیسیوں کا خاتمہ کرے۔ یہ خطاب قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے منعقدہ ریلی میں کیا گیا جو تاریخی جنگِ سانتا اینیس کی 166ویں سالگرہ کے موقع پر کاراکاس میں ہوئی۔

مادورو نے کہا کہ وینیزویلا غیر قانونی اور جارحانہ امریکی مداخلت پسندی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور دنیا بھر میں حکومتیں تبدیل کرنے کی کوششوں، بغاوتوں اور بیرونی حملوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے ان امریکی شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو وینیزویلا کے خلاف ممکنہ جنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اور اسے ایک مضبوط عوامی ردعمل قرار دیا۔

نکولس مادورو کے مطابق گزشتہ چار ماہ سے امریکا کیریبیئن میں قابلِ ذکر فوجی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے، جس کی بڑی تعداد وینیزویلا کے ساحلوں کے قریب ہے۔ امریکا اسے منشیات کے خلاف کارروائی قرار دیتا ہے، مگر وینیزویلا کے مطابق یہ کاروائیاں کاراکاس میں حکومت کی تبدیلی کی پوشیدہ کوششوں کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں