تل ابیب ۔11دسمبر (اے پی پی):اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین آبادیوں میں 764 رہائشی مکانات تعمیر کرنے کی حتمی منظوری دے دی ۔العربیہ کے مطابق وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ 2022 کے اواخر میں ان کی مدت ملازمت شروع ہونے سے اب تک مغربی کنارے میں حکومت کی اعلیٰ منصوبہ بندی کونسل نے تقریباً 51,370 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری دی، یہ وہ علاقہ ہے جو فلسطینی …
اسرائیل،مقبوضہ مغربی کنارے کی تین آبادیوں میں 764 رہائشی مکانات تعمیر کرنے کی حتمی منظوری

مزید خبریں
تل ابیب ۔11دسمبر (اے پی پی):اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین آبادیوں میں 764 رہائشی مکانات تعمیر کرنے کی حتمی منظوری دے دی ۔العربیہ کے مطابق وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ 2022 کے اواخر میں ان کی مدت ملازمت شروع ہونے سے اب تک مغربی کنارے میں حکومت کی اعلیٰ منصوبہ بندی کونسل نے تقریباً 51,370 ہاؤسنگ یونٹس کی منظوری دی، یہ وہ علاقہ ہے جو فلسطینی عوام مستقبل کی ریاست کے لیے چاہتے ہیں۔سموٹریچ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم انقلاب جاری رکھیں گے، رہائشی مکانات کی تازہ ترین منظوری آبادیوں کو مستحکم کرنے ، زندگی، سلامتی اور ترقی کے تسلسل کو یقینی بنانے کی ایک واضح حکمتِ عملی کا حصہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ یونٹ وسطی اسرائیل میں گرین لائن کے بالکل اوپر ہاشمونیم اور یروشلم کے قریب چفعت زئیف اور بیتار عیلیت کے درمیان پھیلے ہوں گے۔








