واشنگٹن۔11دسمبر (اے پی پی):امریکی ایوانِ نمائندگان نے آئندہ سال کے لئے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے ) کی منظوری دے دی جس کے تحت دفاعی اخراجات کے لئے 901 ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق بل کی حمایت میں 312 ووٹ اور مخالفت میں 112 ووٹ پڑے،جس کے بعد اب یہ بل حتمی منظوری کےلئے سینیٹ بھیجا جائے گا۔ مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں …
امریکی ایوانِ نمائندگان میں 901 ارب ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری

مزید خبریں
واشنگٹن۔11دسمبر (اے پی پی):امریکی ایوانِ نمائندگان نے آئندہ سال کے لئے نیشنل ڈیفنس آتھورائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے ) کی منظوری دے دی جس کے تحت دفاعی اخراجات کے لئے 901 ارب ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔شنہوا کے مطابق بل کی حمایت میں 312 ووٹ اور مخالفت میں 112 ووٹ پڑے،جس کے بعد اب یہ بل حتمی منظوری کےلئے سینیٹ بھیجا جائے گا۔ مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں 18 ریپبلیکنز اور 94 ڈیموکریٹ ارکان شامل تھے۔
ووٹنگ سے قبل ایوانِ کے ریپبلکن سپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ اس قانون سازی کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 ایگزیکٹو آرڈرز کو قانون کا درجہ دینا، پینٹاگون میں ووک نظریہ کا خاتمہ، سرحد کو محفوظ بنانا، دفاعی صنعتی ڈھانچے کو بحال کرنا اور جنگجوؤں کے لیے عسکری جذبے کو مضبوط کرنا ہے۔ 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل اس بل میں فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ، پینٹاگون کی طرف سے اسلحہ کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اصلاحات، ’’گولڈن ڈوم‘‘ میزائل دفاعی نظام کی تیاری سے متعلق اقدامات اور مجموعی فوجی تیاری کو بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق چونکہ ایوان اور سینیٹ کی قیادت پہلے ہی اپنے اپنے مسودوں کو یکجا کر کے ایک متفقہ پیکیج تیار کر چکی ہے، اس لئے توقع ہے کہ سینیٹ میں بھی اس قانون سازی کو دونوں جماعتوں کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔







