عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام روایتی ادویات پر دوسری عالمی سربراہی کانفرنس 17 دسمبر سے شروع ہو گی

اقوام متحدہ۔11دسمبر (اے پی پی):روایتی ادویات پرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کی دوسری عالمی سربراہی کانفرنس 17 دسمبر سے شروع ہو گی جو 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی سازوں، پریکٹیشنرز، سائنسدانوں اور مقامی رہنماؤں کو ایک جگہ پر جمع ہونے کا موقع ملے گا۔اس حوالہ سےعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے روایتی ادویات کے عالمی مرکز کی سربراہ شیاما کورویلا نے ورچوئل …

اقوام متحدہ۔11دسمبر (اے پی پی):روایتی ادویات پرعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کی دوسری عالمی سربراہی کانفرنس 17 دسمبر سے شروع ہو گی جو 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی سازوں، پریکٹیشنرز، سائنسدانوں اور مقامی رہنماؤں کو ایک جگہ پر جمع ہونے کا موقع ملے گا۔اس حوالہ سےعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے روایتی ادویات کے عالمی مرکز کی سربراہ شیاما کورویلا نے ورچوئل میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک میں 40 فیصد سے 90فیصد کے درمیان آبادی اب روایتی ادویات پر انحصار کرتی ہے۔

2022 میں صحت کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کے نظاموں کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے قائم کئے گئے ادارے ڈبلیو ایچ او کے گلوبل ٹریڈیشنل میڈیسن سینٹر کی سربراہ شیاما کورویلا نے بتایا کہ دنیا کی نصف آبادی صحت کی ضروری خدمات تک رسائی سے محروم ہے ۔ روایتی ادویات اکثر لوگوں کے لئے قریب ترین یا صرف دیکھ بھال کے لئے دستیاب ہوتی ہیں۔ بہت سے دوسرے لوگوں کے لئے بھی روایتی ادویات ایک ترجیحی انتخاب ہیں کیونکہ ان لوگوں کو ان ادویات کا تجربہ ذاتی نوعیت کا ہوتا ہے۔ یہ ان کی زندگی سے ثقافتی طور پر منسلک ہوتی ہیں اور یہ بیماری کی مخصوص علامات کا علاج کرنے کی بجائے مجموعی بہتری پر توجہ دیتی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق روایتی ادویات مختلف تاریخی اور ثقافتی سیاق و سباق کے طریقوں اور علم پر مشتمل ہیں، جو بائیو میڈیسن اور مرکزی دھارے کے طبی طریقوں سے پہلے کے ادوار کی ہیں۔روایتی ادویات دماغ، جسم اور ماحول کے توازن کو بحال کرنے کے لئے فطرت پر مبنی علاج اور مجموعی اور ذاتی نوعیت کے طریقوں پر زور دیتی ہیں۔ روایتی ادویات کی عالمی سطح پر مانگ دائمی بیماریوں، دماغی صحت کی ضروریات، تناؤ کے انتظام اور بامعنی دیکھ بھال کی تلاش کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ وسیع پیمانے پر استعمال اور طلب کے باوجود عالمی صحت کی تحقیق کی فنڈنگ ​​کا ایک فیصد سے بھی کم حصہ روایتی ادویات پر تحقیق کے لئے مختص کیا جاتاہے۔

روایتی ادویات پرعالمی ادراہ صحت (ڈبلیو ایچ او )کی دوسری عالمی سربراہی کانفرنس 17 سے 19 دسمبر تک ہوگی،جس میں دنیا بھر سے پالیسی سازوں، پریکٹیشنرز، سائنسدانوں اور مقامی رہنماؤں کو ایک جگہ پر جمع ہونے کا موقع ملے گا۔کانفرنس کے شرکا اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ 2034 تک ڈبلیو ایچ او کی عالمی روایتی ادویات کی حکمت عملی کو کیسے نافذ کیا جائے، جس کا مقصد شواہد پر مبنی روایتی، تکمیلی اور انٹیگریٹیو ادویات کو آگے بڑھانا ہے اور ضابطے اور ملٹی سٹیک ہولڈر کے تعاون پر رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

عالمی سربراہی اجلاس کا مقصد روایتی ادویات کے لئے درکار حالات اور تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام لوگوں اور ہمارے سیارے کی ترقی میں بڑے پیمانے پر تعاون کیا جا سکے ۔اس کے ساتھ ہی عالمی ادارہ صحت ایک عالمی روایتی ادویات کی لائبریری شروع کر رہا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جس میں اس موضوع پر 1.6 ملین سے زیادہ سائنسی ریکارڈز، ایک روایتی ادویات کا ڈیٹا نیٹ ورک اور دیگر اقدامات کے علاوہ مقامی علم، حیاتیاتی تنوع اور صحت پر ایک فریم ورک شامل ہے۔