ایرانی وزیرِ خارجہ کی دعوت مسترد کر دینے کا مطلب مذاکرات کو مسترد کرنا نہیں ہے ،لبنان

بیروت۔11دسمبر (اے پی پی):لبنان نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ یوسف رجّی نے دورہ ایران کی دعوت فی الحال مسترد کر دی اور ایران سے مذاکرات کسی غیر جانبدار تیسرے ملک میں کیے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ بات لبنانی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے زور دیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی دعوت مسترد …

بیروت۔11دسمبر (اے پی پی):لبنان نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ یوسف رجّی نے دورہ ایران کی دعوت فی الحال مسترد کر دی اور ایران سے مذاکرات کسی غیر جانبدار تیسرے ملک میں کیے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ بات لبنانی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں کہی۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے زور دیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی دعوت مسترد کر دینے کا مطلب مذاکرات کو مسترد کرنا نہیں ہے بلکہ سازگار حالات دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے لبنان اور ایران کے درمیان تعمیری روابط کا ایک نیا دور شروع کرنے کے لئے مکمل رضامندی کا اظہار اس شرط پر کیا کہ یہ ہر ملک کی آزادی اور خودمختاری کے باہمی اور حتمی احترام اور کسی بھی بہانے سے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پرپختہ یقین ہے کہ کوئی مضبوط ریاست تب تک نہیں بن سکتی جب تک کہ حکومت کو ہتھیار رکھنے کا خصوصی حق حاصل نہ ہو اور امن اور جنگ کے معاملات میں فیصلے کا خصوصی اختیار نہ ہو۔ لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کے دورے کے لئے آپ کا ہمیشہ خیرمقدم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ ہفتے اپنے لبنانی ہم منصب کو دو طرفہ روابط پر مذاکرات کے لئے ایران کے دورے کی دعوت دی تھی۔

مزید خبریں