زیورخ۔11دسمبر (اے پی پی):عالمی چیمپیئن سپین نے اپنی حالیہ شاندار کارکردگی اور یو ای ایف اے خواتین کی نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد دسمبر کی فیفا کوک خواتین کی عالمی درجہ بندی میں اپنا سرفہرست مقام مضبوطی سے برقرار رکھا ہے۔چار ماہ تک جاری رہنے والے براعظمی مقابلوں اور فیفا خواتین کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے بعد درجہ بندی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔سپین، …
سپین کا عالمی درجہ بندی پر قبضہ برقرار: جرمنی تیسرے نمبر پر، FIFA خواتین کی عالمی درجہ بندی میں ریکارڈ 198 ٹیمیں شامل

مزید خبریں
زیورخ۔11دسمبر (اے پی پی):عالمی چیمپیئن سپین نے اپنی حالیہ شاندار کارکردگی اور یو ای ایف اے خواتین کی نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد دسمبر کی فیفا کوک خواتین کی عالمی درجہ بندی میں اپنا سرفہرست مقام مضبوطی سے برقرار رکھا ہے۔چار ماہ تک جاری رہنے والے براعظمی مقابلوں اور فیفا خواتین کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے بعد درجہ بندی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔سپین، جس نے اگست میں سرفہرست پوزیشن حاصل کی تھی، سرفہرست برقرار ہے۔ اس کی اہم حریف، نیشنز لیگ کی فائنلسٹ جرمن (تیسرا نمبر، 2 درجے ترقی)، نے ٹاپ 10 میں سب سے بڑی چھلانگ لگائی اورسپین سے ہارنے کے باوجود 2 پوزیشن اوپر آ گئی۔ ان دونوں یورپی پاور ہاؤسز کے درمیان امریکہ (دوسرا نمبر، کوئی تبدیلی نہیں) بدستور موجود ہے، جس نے حالیہ بین الاقوامی وقفے میں اٹلی کو شکست دی تھی۔
ٹاپ 10 کے اندر،سویڈن (اب 5واں) نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں سپین سے ہارنے کے بعد دو درجے نیچے آ گیا جبکہ فرانس (7واں، 1 درجہ نیچے) اور کینیڈا (10واں، 1 درجہ نیچے) نے بھی پوزیشن کھو دی۔ ترقی کرنے والوں میں فیفا خواتین ورلڈ کپ 2027 کی میزبان برازیل(چھٹا نمبر، 1 درجہ ترقی) اورشمالی کوریا (9واں نمبر، 1 درجہ ترقی) شامل ہیں۔مختلف براعظموں سے تین اقوام نے 16 درجے کی غیر معمولی ترقی کی۔ ان میں نکاراگوا (اب 96واں)، برکینا فاسو (اب 118واں) اور امریکن سموآ (اب 137واں) شامل ہیں۔
امریکن سموآ نے کوک آئی لینڈز اور ٹونگا کو شکست دے کر 63 سے زیادہ درجہ بندی پوائنٹس حاصل کیے جو کہ پچھلی اپ ڈیٹ کے بعد کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہیں۔پیراگوئے (اب 46واں) نے پانچ درجے کی گراوٹ کے ساتھ ٹاپ 50 میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔ مالی (اب 85واں) اور مصر (اب 101واں) چھ چھ درجے نیچے آئے جبکہ بھارت (اب 67واں)، کیمرون (اب 70واں)، اور سولومن آئلینڈز (اب 77واں) نے چار چار درجے گنوائے۔دو افریقی ٹیمیں، چاڈ اور لیبیا، پہلی بار درجہ بندی میں شامل ہوئیں، جس سے خواتین کی درجہ بندی میں فیفا ممبر ایسوسی ایشنز کی تعداد ایک ریکارڈ198 تک پہنچ گئی۔پولینڈ (24واں)، وینزویلا (42واں)، کابو وردے (119واں)، اورسعودی عرب (161واں) اپنی تاریخ کی سب سے اونچی پوزیشنوں پر پہنچ گئے۔







