فیصل آباد۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ایک روزہ فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ (کل) 12 دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ (کل) 12 دسمبر بروز جمعۃ المبارک الفتح سپورٹس کمپلیکس کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں فیصل اباد کے تمام کبڈی کلبوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میچز صبح 10 بجے شروع ہونگے، فائنل میچ شام …
ایک روزہ فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ (کل)12 دسمبر کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ایک روزہ فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ (کل) 12 دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ (کل) 12 دسمبر بروز جمعۃ المبارک الفتح سپورٹس کمپلیکس کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں فیصل اباد کے تمام کبڈی کلبوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میچز صبح 10 بجے شروع ہونگے، فائنل میچ شام 4 بجے کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے آخر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیموں، کھلاڑیوں ریڈرز اور ڈیفینڈرز کو حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دیے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ محکمہ کھیل پنجاب کی فیصل انتظامیہ اور فیصل آباد ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہوگا۔







