سرگودھا۔ 11 دسمبر (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کی تقریب سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی ،جس کی مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید اور چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن سرگودھا ڈویژن کلثوم منشاء اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور تھیں۔ مہمانانِ خصوصی نے بہترین …
سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

مزید خبریں
سرگودھا۔ 11 دسمبر (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کی تقریب سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئی ،جس کی مہمانِ خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید اور چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن سرگودھا ڈویژن کلثوم منشاء اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا صائمہ منظور تھیں۔ مہمانانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پہلی پوزیشن سپیریئر کالج نے حاصل کی جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن ریڈر کالج کے حصے میں آئیں۔ پوزیشن ہولڈرز میں بالترتیب 15 ہزار، 10 ہزار اور 5 ہزار روپے کے نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ہر مرحلے پر بھرپور تعاون فراہم کیا جس کے باعث یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے مختلف کھیلوں کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ مہمانانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی ارم حامد حمید اور چیف ایگزیکٹو آفیسرکلثوم منشاء نے بھی سپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ کا مشترکہ تعاون نوجوانوں میں کھیلوں کی ترویج کے لئے قابلِ تحسین ہے۔
اُنہوں نے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی سرگودھا کا نام مزید بلند کریں گے۔







