پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ مہم کا آغاز

دبئی۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ مہم کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی جونیئر سکواڈ جو کپتان فرحان یوسف کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس وقت دبئی میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ (کل) جمعہ کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم گروپ اے میں شامل …

دبئی۔11دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ مہم کا آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ قومی جونیئر سکواڈ جو کپتان فرحان یوسف کی قیادت میں 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس وقت دبئی میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ (کل) جمعہ کو ملائشیا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم گروپ اے میں شامل ہے جہاں اسے روایتی حریف بھارت اور میزبان متحدہ عرب امارات کا سامنا کرنا ہو گا۔ دوسری جانب گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ کی پہلی دو ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔

سیمی فائنلز 19 دسمبر جبکہ فائنل 21 دسمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے تمام 15 میچز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا کہ کھلاڑی تکنیکی، ٹیکنیکل، ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ کھلاڑی جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ شاہد انور نے کہاکہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑی ایونٹ میں مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

مزید خبریں