35ویں نیشنل گیمز، پنجاب کے دستہ نے 13گولڈ میڈلز جیت لئے

لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے دستہ نے13گولڈ میڈلز جیت لئے۔ترجمان کے مطابق پنجاب نے ووشو میں 2گولڈمیڈلز اپنے نام کرلئے، پنجاب کے محمدعمیرنے تائی چی اور سمرعباس نے دا شو میں گولڈ میڈلز جیت لئے۔اسی طرح ریسلنگ میں پنجاب کے عبدالرحمن نے65کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا، عبدالرحمن سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کا بھی حصہ ہیں،ریسلنگ میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے …

لاہور۔11دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب کے دستہ نے13گولڈ میڈلز جیت لئے۔ترجمان کے مطابق پنجاب نے ووشو میں 2گولڈمیڈلز اپنے نام کرلئے، پنجاب کے محمدعمیرنے تائی چی اور سمرعباس نے دا شو میں گولڈ میڈلز جیت لئے۔اسی طرح ریسلنگ میں پنجاب کے عبدالرحمن نے65کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا، عبدالرحمن سپورٹس بورڈ پنجاب کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کا بھی حصہ ہیں،ریسلنگ میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے 2گولڈ، 2سلور اور 2 برائونز میڈلز حاصل کئے ہیں۔

ٹیبل ٹینس مکس ڈبلز میں پنجاب کے اویس حسن اور کلثوم خان نے واپڈا کے کھلاڑیوں کوہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔اسی طرح فنسینگ ٹیم ایونٹ میں پنجاب کے تحسین، نعمان، مرتضی اور نعیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔باسکٹ بال میں پنجاب کی گرلز نے سلور میڈل، اتھلیٹکس 4×100میٹر ریلے میں پنجاب کی گرلز نے سلور میڈل جیت لیا جبکہ ویٹ لفٹنگ 65کلوگرام کیٹیگری میں مصعب سیٹھی اور60کلوگرام کیٹیگری میں فرحال جمیل نے برائونز میڈلز حاصل کرلئے۔

سکواش ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے بوائز اینڈ گرلز برائونز میڈلز جیت لیے،تائیکوانڈو گرلز 73کلوگرام پلس کیٹیگری میں پنجاب کی عائشہ عامر اور بوائز 87کلوگرام پلس کیٹیگری میں سید محمد اکمل نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں