ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.61ارب ڈالرہوگئے

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.61 ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 5 دسمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14.58ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.02ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 12ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مزید برآں سٹیٹ بینک آف پاکستان کو رواں ہفتے آئی ایم ایف کے …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.61 ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 5 دسمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14.58ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.02ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 12ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مزید برآں سٹیٹ بینک آف پاکستان کو رواں ہفتے آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر) موصول ہوئے ہیں۔ یہ رقم 12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے ذخائر میں شامل کی جائے گی۔