پشاور۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ضلع نوشہرہ سے غیر قانونی طور پر مقیم افعان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو ترکمن کیمپ پبی سے متعدد افغان خاندان اپنے وطن روانہ ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے افغان مہاجرین کےلیے طورخم بارڈر تک بڑے ٹرکوں اور مزدا گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نوشہرہ اعجاز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر پبی …
ضلع نوشہرہ سے غیر قانونی طور پر مقیم افعان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری، مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے انتظامات اور اقدامات مکمل

مزید خبریں
پشاور۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ضلع نوشہرہ سے غیر قانونی طور پر مقیم افعان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جمعرات کو ترکمن کیمپ پبی سے متعدد افغان خاندان اپنے وطن روانہ ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے افغان مہاجرین کےلیے طورخم بارڈر تک بڑے ٹرکوں اور مزدا گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نوشہرہ اعجاز اختر نے اسسٹنٹ کمشنر پبی عطاء اللہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی فیاض احمد ، تحصیلدار پبی اور مقامی پولیس کے ہمراہ نے ترکمن کیمپ تحصیل پبی میں افغان مہاجرین کے انخلاء اور انتظامات کی خود نگرانی کی۔ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نیشنل پالیسی کے تحت افغان مہاجرین کی باعزت طریقے سے واپسی کےلیے تمام تر انتظامات اور اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔








