وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی برطانوی ہائی کمشنرسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، خطے میں امن و استحکام کا ہمارا عزم اس امر سے اجاگر ہے کہ پاکستان نے ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف کامیاب مہم جاری رکھی اور گراں قدر قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، خطے میں امن و استحکام کا ہمارا عزم اس امر سے اجاگر ہے کہ پاکستان نے ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف کامیاب مہم جاری رکھی اور گراں قدر قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور اس بات پر زور دیا کہ تھریسامے کی صورت میں برطانیہ میں پاکستان کا ایک عظیم دوست موجود ہے، وزیراعظم تھریسا مے پاکستان کو بخوبی جانتی ہیں اور انہوں نے تین مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا۔ برطانیہ پرامن اور مستحکم خطے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے آپریشنز سے قبائلی علاقوں کے بہت بڑے حصے کو دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورکس سے پاک کرنے میں مدد ملی۔

Leave a Reply