اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اختیار کردہ دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت حاصل ہونے والی معاشی بحالی کو اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور پائیدار اقتصادی نمو کو یقینی بنانے کیلئے مزید تقویت دی جانی چاہئے، ٹیکس کا نظام سرکاری شعبے کی مینجمنٹ میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حکومت ٹیکس محصولات کو عام آدمی کی بہبود اور …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ریونیو اور ٹیکس وصولی بارے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اختیار کردہ دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت حاصل ہونے والی معاشی بحالی کو اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے اور پائیدار اقتصادی نمو کو یقینی بنانے کیلئے مزید تقویت دی جانی چاہئے، ٹیکس کا نظام سرکاری شعبے کی مینجمنٹ میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے، حکومت ٹیکس محصولات کو عام آدمی کی بہبود اور ترقی کیلئے بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ریونیو اور ٹیکس وصولی کے بارے میں وزیراعظم آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ اقتصادی اور مالی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران ٹیکس بنیاد کو وسعت دینے اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکسوں کی وصولی میں گزشتہ چار برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مجموعی ٹیکس وصولی پائیدار بنیادوں پر بڑھی ہے جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیموں کیلئے زیادہ فنڈز کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کا نظام سرکاری شعبے کی مینجمنٹ میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور ریاستی نظام میں جدید طرز حکمرانی کیلئے اہم تقاضا سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے حکومت ٹیکس محصولات کو عام آدمی کی بہبود اور ترقی کیلئے بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ اجلاس میں وزیر خزانہ کے علاوہ سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔








