35ویں نیشنل گیمز 2025 میں روپ سیکپنگ کے نمائشی مقابلے اختتام پذیر

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز 2025 میں روپ سیکپنگ کے نمائشی مقابلے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں اختتام پذیر ہوگئے ہیں ۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے صدر حاجی محمد شفیق چوہدری تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، پاکستان روک بال فیڈریشن …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز 2025 میں روپ سیکپنگ کے نمائشی مقابلے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں اختتام پذیر ہوگئے ہیں ۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے صدر حاجی محمد شفیق چوہدری تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، پاکستان روک بال فیڈریشن کے چیئرمین سعید آرائیں، پاکستان روپ سیکپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شارق صدیقی، سندھ روپ سکیپنگ ایسوسی ایشن کی صدر نرمین ناز کے علاوہ فیصل ظفر، عائشہ رزاق کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

سندھ گرین کا سندھ ڈولفن سے دلچسپ مقابلہ ہوا۔نتائج تفصیلات کے مطابق 30 سیکنڈ سپیڈ مینز کے مقابلوں میں ایان نواب نے پہلی، رافع شاہ نے دوسری اوراختر رسول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 30 سیکنڈ سپیڈ خواتین کے مقابلوں میں تحریم عتیق نے پہلی، حریم دلاور نے دوسری اور منیبہ اختر نے تیسری پوزیشن حاصل۔ 180 سیکنڈ اینڈیورنس مینز کے مقابلوں میں ایان نواب اور رافع شاہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 180 سیکنڈ برداشت خواتین کے مقابلوں میں تحریم عتیق نے پہلی اور منیبہ اختر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈبلز مینز کے مقابلوں میں رافع شاہ نے پہلی اور ایان نواب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 60 سیکنڈ ٹیم ایونٹ (مرد اور خواتین) کے مقابلوں میں رافع شاہ اور منیبہ اختر نے کامیابی حاصل کی۔ ایان نواب اور تحریم عتیق دوسرے نمبر پر جبکہ اختر رسول اور حریم دلاور تیسرے نمبر پر رہے۔ ایونٹ میں آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض احمد ارشد نے انجام دیئے۔ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی میں اجلان حیدر (ٹیکنیکل ڈائریکٹر) دیگر ارکان میں اختر خان، عامر کفایت،سمیر پاشا رضی انصار اور ذیشان شامل تھے۔