35 ویں نیشنل گیمز ، پاکستان ایئر فورس نے فٹ بال ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان ایئر فورس نے پاکستان آرمی کو شکست دے کر مردوں کا فٹ بال ٹائٹل جیت لیا جبکہ پاکستان واپڈا نے تیسری اور پاکستان نیوی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس فیفا ریفری احمد رئوف بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز کے پی ٹی سٹیڈیم میں ایونٹ کا فائنل میچ پاکستان ایئر فورس …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان ایئر فورس نے پاکستان آرمی کو شکست دے کر مردوں کا فٹ بال ٹائٹل جیت لیا جبکہ پاکستان واپڈا نے تیسری اور پاکستان نیوی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے رکن کانگریس فیفا ریفری احمد رئوف بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز کے پی ٹی سٹیڈیم میں ایونٹ کا فائنل میچ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان ایئر فورس نے پاکستان آرمی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستان ایئر فورس کی جانب سے صمد نے گول کرکے مقابلہ 0-1 کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان نیوی کو 0-4 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک پاکستان واپڈا کو پاکستان نیوی کے خلاف 0-2 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان واپڈا نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 0-4 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فریداللہ نے دو گول جبکہ خرم اور فہیم نے ایک ایک گول کیا۔