پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ 13 رنز سے جیتا تھا جبکہ اگلے دو میچوں میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان نے چوتھا میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ جمعہ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں …

لاہور۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے اپنے نام کرلی۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلا میچ 13 رنز سے جیتا تھا جبکہ اگلے دو میچوں میں بنگلہ دیش نے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان نے چوتھا میچ 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ جمعہ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 19 اعشاریہ ایک اوورز میں 84 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔

سعدیہ اختر تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔پاکستان انڈر 19 کی طرف سے بریرہ سیف نے 16 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ روزینہ اکرم نے 16 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ سکور 17 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کومل خان 25 ،اقصی حبیب 21 اور فضہ فیاض 18 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہیں۔بریرہ سیف پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔