اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی کے استحکام کے لئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزارت پر زور دیا ہے کہ ملک میں شفافیت اور کارکردگی بڑھانے کے لئے ای گورننس کو فروغ دیا جائے، مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔ پیر کوجاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم …
مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے،ملک میں شفافیت اور کارکردگی بڑھانے کے لئے ای گورننس کو فروغ دیا جائے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں آئی ٹی کے شعبہ میں ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی کے استحکام کے لئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزارت پر زور دیا ہے کہ ملک میں شفافیت اور کارکردگی بڑھانے کے لئے ای گورننس کو فروغ دیا جائے، مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے۔ پیر کوجاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اجلاس کی صدارت کی۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم کو آئی ٹی کے شعبہ میں انسانی وسائل کی ترقی کے مقصد کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے حوالے سے روڈ میپ سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ اس عمل سے شفافیت اور گڈ گورننس میں مدد ملے گی۔یہ عمل شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی خدمات کی بہتری میں معاون ہوگا۔








