رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، زیریں سندھ میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن اور ملک کے اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات، کوئٹہ، سبی، ژوب اور نصیر آباد میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، زیریں سندھ میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن اور ملک کے اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات، کوئٹہ، سبی، ژوب اور نصیر آباد میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو اسلام آباد و راولپنڈی، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

Leave a Reply