اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):کھیل کے میدان میں بھی بھارت کے کھوکھلے دعوے پاکستان کی کامیابیوں تلے دب گئے، بھارتی جریدہ اکنامک ٹائمزنے انکشاف کیا ہے کہ کھیل کے میدان کو کرپشن کی بھینٹ چڑھا کر بھارت نے عالمی اداروں کا اعتماد کھو دیا۔ بھارتی جریدہ اکنامک ٹائمز کے مطابق مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے باعث ٹورنامنٹ کی عارضی معطلی کے بعد دوسری بڑی گراوٹ ،پاک بھارت کشیدگی کے …
عالمی سطح پر پاکستان سپر لیگ کی گونج، بھارتی خود ساختہ برتری کا غرور ریزہ ریزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):کھیل کے میدان میں بھی بھارت کے کھوکھلے دعوے پاکستان کی کامیابیوں تلے دب گئے، بھارتی جریدہ اکنامک ٹائمزنے انکشاف کیا ہے کہ کھیل کے میدان کو کرپشن کی بھینٹ چڑھا کر بھارت نے عالمی اداروں کا اعتماد کھو دیا۔ بھارتی جریدہ اکنامک ٹائمز کے مطابق مئی 2025 میں بھارتی جارحیت کے باعث ٹورنامنٹ کی عارضی معطلی کے بعد دوسری بڑی گراوٹ ،پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل 2025 کی عارضی معطلی تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا تھا۔2025 میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی برانڈ ویلیو 20 فیصد کمی کے بعد پست ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اکنامک ٹائمز کے مطابق علاقائی کشیدگی، میچز میں تعطل اور نیلامی سے جڑی بے یقینی آئی پی ایل کو بھاری پڑ گئی ۔بھارتی جریدہ نے آئی پی ایل کے عارضی تعطل کو نشریاتی اعتماد، اشتہاری نمائش اور مجموعی تجارتی رفتار کیلئے شدید دھچکا قرار دیا۔ڈی اینڈ پی ایڈوائزری کے مطابق آئی پی ایل ویلیو 2023 سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
بھارتی جریدہ نے دس میں سے نو آئی پی ایل ٹیموں کی برانڈ ویلیو میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔اکنامک ٹائمز کے مطابق چنئی، کولکتہ، حیدرآباد اور راجستھان سمیت بڑی فرنچائزز کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔پی ایس ایل نے اپنی کارکردگی اور پیشہ ورانہ اقدامات سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا کر بھارتی ڈھونگ خاک میں ملا دیا ہے۔








