نیویارک۔13دسمبر (اے پی پی):لندن میں شاندار اور غیر معمولی پذیرائی حاصل کرنے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا سفر اب امریکہ پہنچ گیا ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے معاشی شہر نیویارک میں پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ انتظار کی گھڑیاں بھی ختم ہو چکی ہیں۔ پی سی …
پاکستان سپر لیگ کے نیویارک میں تاریخی روڈ شو کی تیاریاں مکمل،چیئرمین پی سی بی خصوصی شرکت کریں گے

مزید خبریں
نیویارک۔13دسمبر (اے پی پی):لندن میں شاندار اور غیر معمولی پذیرائی حاصل کرنے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا سفر اب امریکہ پہنچ گیا ہے جہاں دنیا کے سب سے بڑے معاشی شہر نیویارک میں پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ انتظار کی گھڑیاں بھی ختم ہو چکی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا روڈ شو نیویارک میں منعقد ہو رہا ہے جسے کرکٹ اور کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نیویارک پہنچ چکے ہیں اور وہ اس اہم روڈ شو میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ روڈ شو میں امریکی اور اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے جہاں پی ایس ایل کے مستقبل، سرمایہ کاری کے مواقع اور لیگ کی عالمی سطح پر توسیع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نیویارک روڈ شو کو پی ایس ایل کو بین الاقوامی برانڈ کے طور پر مزید مستحکم کرنے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ آج عالمی سطح پر جگمگا رہی ہے اور دنیا بھر میں اس کی پہچان بن چکی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح لندن روڈ شو کو بھرپور کامیابی ملی اسی طرح نیویارک روڈ شو بھی کامیاب ثابت ہو گا۔








