پی سی بی کی جانب سے انٹر کرکٹ کلب ٹورنامنٹ کا انعقاد

لاڑکانہ۔14دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے لاڑکانہ میں ہر سال کی طرح پی سی بی گرائونڈ شیخ زید کالونی میں انٹر کرکٹ کلب ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل گلوبل کرکٹ کلب اور شاہ لطیف کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ شاہ لطیف کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35اوور ز میں 165 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ شاہ …

لاڑکانہ۔14دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے لاڑکانہ میں ہر سال کی طرح پی سی بی گرائونڈ شیخ زید کالونی میں انٹر کرکٹ کلب ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل گلوبل کرکٹ کلب اور شاہ لطیف کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ شاہ لطیف کلب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35اوور ز میں 165 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ شاہ لطیف کلب کی طرف سے بلے باز محسن رضا نے 79 رنز بنائے جبکہ گلوبل ٹیم کے بائولرز مظہر نے 4، قادر نے 2 اور طارق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گلوبل کلب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 37ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور فائنل میچ 3 وکٹوں سے جیت کر چیمپئن بن گئی۔ فاتح ٹیم گلوبل کلب کے آل رائونڈر مظہر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب میں جے ڈی اے کے رہنما اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے صدر کاظم علی عباسی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی، میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔