پنجاب کی 35ویں نیشنل گیمز میں پہلی پوزیشن

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں اختتام پذیر ہو گئے، ان گیمز میں پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام صوبوں اور کئی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پنجاب نے مجموعی طور پر126 میڈلز اپنے نام کئے، 16 گولڈ، 38 سلور اور 72 براونز میڈل جیت کر صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے نیشنل گیمز میں کامیابی پر پنجاب …

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی میں اختتام پذیر ہو گئے، ان گیمز میں پنجاب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام صوبوں اور کئی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پنجاب نے مجموعی طور پر126 میڈلز اپنے نام کئے، 16 گولڈ، 38 سلور اور 72 براونز میڈل جیت کر صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے نیشنل گیمز میں کامیابی پر پنجاب کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک، محنت اور درست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری کی سربراہی میں کھلاڑیوں نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور صوبے کا نام روشن کیا۔صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کوچز کی جانب سے تربیتی کیمپس میں کی جانے والی انتھک محنت کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انڈومنٹ فنڈ سے سکالرشپ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے بھی میڈل جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ 35ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کی شاندار کارکردگی باعثِ فخر ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت پنجاب کی سپورٹس پالیسی درست سمت میں گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور جدید تربیتی مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔