لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل میں پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے تمام کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 38 میڈلز جیت کر میدان مار لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے ایتھلیٹس نے مختلف مقابلوں میں 4 گولڈ، 5 سلور اور 29 براونز میڈلز اپنے نام کئے۔ پولیس کھلاڑیوں نے شوٹنگ بال، فٹنس چیلنج، کک باکسنگ اور ووشو کے مقابلوں میں گولڈ میڈلز حاصل کئے۔اسی …
پنجاب پولیس نے 35ویں نیشنل گیمزمیں مجموعی طور پر 38 میڈلز جیت کر میدان مار لیا

مزید خبریں
لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):35ویں نیشنل میں پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے تمام کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 38 میڈلز جیت کر میدان مار لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کے ایتھلیٹس نے مختلف مقابلوں میں 4 گولڈ، 5 سلور اور 29 براونز میڈلز اپنے نام کئے۔ پولیس کھلاڑیوں نے شوٹنگ بال، فٹنس چیلنج، کک باکسنگ اور ووشو کے مقابلوں میں گولڈ میڈلز حاصل کئے۔اسی طرح پولیس ایتھلیٹس نے فٹنس چیلنج، موا تھائی، ریسلنگ اور ووشو میں سلور میڈلز جیتے، جبکہ شوٹنگ بال، فٹنس چیلنج، موا تھائی، کک باکسنگ، کراٹے، تائی کوانڈو اور ٹگ آف وار سمیت متعدد ایونٹس میں برونز میڈلز اپنے نام کئے۔
مزید برآں پولیس کھلاڑیوں نے ریسلنگ، آرچری، بیڈمنٹن، جوڈو، سافٹ بال، ووشو، باکسنگ اور باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں بھی برونز میڈلز حاصل کر کے مجموعی کامیابی میں اضافہ کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان پولیس کے دستے نے بہترین نظم و ضبط اور شاندار ٹرن آوٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی۔صدر آل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس، کوچز اور سپورٹس آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے محکمے کا نام روشن کرنے والے پولیس کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ پولیس ایتھلیٹس کی یہ فتوحات کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک، نظم و ضبط اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔واضح رہے کہ 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوئے۔








