وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ خوارجیوں کا قلع قمع کر رہی ہیں ۔ اتوار کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت …

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ خوارجیوں کا قلع قمع کر رہی ہیں ۔

اتوار کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ خوارجیوں کا قلع قمع کر رہی ہیں،سکیورٹی فورسزخیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پرعزم ہیں۔

 

مزید خبریں