صدر مملکت آصف علی زرداری کاخیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر بھی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا ہے …

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اتوار کو ایوان صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر بھی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ اولین ترجیح ہے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ۔

مزید خبریں