راولپنڈی۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ 2025 کا کیپیٹل سمارٹ سٹی میں کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔ یہ لیگ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور جامع کرکٹ ٹیلنٹ کی شناخت کے منصوبے کا اہم مرحلہ تھی۔ فائنلز میں مردوں اور خواتین کی دو بہترین ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ مردوں کے فائنل میں مین بی ٹیم نے مین …
ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ 2025 کا کیپیٹل سمارٹ سٹی میں شاندار اختتام

مزید خبریں
راولپنڈی۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل لیگ 2025 کا کیپیٹل سمارٹ سٹی میں کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔ یہ لیگ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اور جامع کرکٹ ٹیلنٹ کی شناخت کے منصوبے کا اہم مرحلہ تھی۔ فائنلز میں مردوں اور خواتین کی دو بہترین ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ مردوں کے فائنل میں مین بی ٹیم نے مین اے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دی جبکہ خواتین کے فائنل میں ویمن بی ٹیم نے ویمن اے ٹیم کو سات وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اس لیگ کا آغاز ملک گیر اوپن ٹرائلز سے ہوا جس کے بعد صوبائی مقابلے اور پھر قومی لیگ کے مرحلے ہوئے۔ پروگرام میں پاکستان کے دور دراز اور کم نمائندگی والے علاقوں سے نوجوان کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں حصہ لیا جن میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے قومی سطح پر اپنے صوبوں کی نمائندگی کی۔ نیشنل لیگ میں مجموعی طور پر 18 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں 10 مردوں اور 8 خواتین کی ٹیمیں شامل تھیں۔
پروگرام کے طویل المدتی وژن کے تحت ٹاپ 12 مرد اور ٹاپ 12 خواتین کھلاڑیوں کو لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت کے لیے شامل کیا جائے گا تاکہ انہیں مستقبل کی بین الاقوامی کرکٹ کے لیے تیار کیا جا سکے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے یہ منصوبہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، میرٹ کی بنیاد پر مواقع فراہم کرنے اور عالمی معیار کے کرکٹ راستے مہیا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔








