چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پی ایس ایل 11کی تاریخ کا اعلان،ایونٹ 26 مارچ سے 3مئی تک کھیلا جائے گا

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26مارچ سے ہو گا جبکہ فائنل3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ 6 جنوری سے بڑھا کر 8جنوری کر دی گئی ہے۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کے پیشِ نظر ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔ انہوں نے …

لاہور۔14دسمبر (اے پی پی):پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26مارچ سے ہو گا جبکہ فائنل3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ 6 جنوری سے بڑھا کر 8جنوری کر دی گئی ہے۔

بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کے پیشِ نظر ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ بڑھائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔پی سی بی کی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ اعلانات چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل نیویارک روڈ شو میں کئے۔