وزیر خارجہ خواجہ آصف کا انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عالمی بنک پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازع کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاہدے کی شرائط میں ردوبدل سے متعلق بھارت کی جانب سے کوئی بھی یکطرفہ منصوبہ قابل قبول نہیں کریگا۔ پاکستان سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری بھرپور انداز …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے عالمی بنک پر پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے تنازع کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان معاہدے کی شرائط میں ردوبدل سے متعلق بھارت کی جانب سے کوئی بھی یکطرفہ منصوبہ قابل قبول نہیں کریگا۔ پاکستان سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کر رہا ہے۔منگل کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام ’سندھ طاس معاہدہ ، مسائل اور تجاویز‘ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کوئی بھی یکطرفہ منصوبہ جس کا مقصد معاہدے کی شرائط میں ردوبدل کرنا ہو ، پاکستان کے لئے قابل قبول نہیں ہو گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ساتھ پانی کی تقسیم سمیت دیگر تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف منصوبے تعمیر کئے ہیں اور ان کا ڈیزائن بھی پاکستان کو فراہم نہیں کیا ہے۔انہوں نے عالمی بنک پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے کیونکہ بھارت جان بوجھ کر اس سلسلے میں قرارداد میں تاخیر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے پن بجلی گھروں اور پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کی تعمیر سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت دریائے نیلم پر متعدد ہائیڈل پاور منصوبے تعمیر کر رہی ہے جس سے ملک توانائی کی پیداوار میں خود کفیل ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply