خرطوم ۔15دسمبر (اے پی پی):سوڈان کے وسط میں جنوبی کردوفان میں واقع شہر الدلنج کے ایک فوجی ہسپتال کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ جس شہر کو ریپیڈ سپورٹ فورسز نے گھیر رکھا ہے وہاں اتوار کو ڈرون حملے کے نتیجے میں سات شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔فرانس پریس نیوز ایجنسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ماخذ کے …
سوڈان،ہسپتال پر ڈرون حملے سے7 افراد جاں بحق

مزید خبریں
خرطوم ۔15دسمبر (اے پی پی):سوڈان کے وسط میں جنوبی کردوفان میں واقع شہر الدلنج کے ایک فوجی ہسپتال کے ایک ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ جس شہر کو ریپیڈ سپورٹ فورسز نے گھیر رکھا ہے وہاں اتوار کو ڈرون حملے کے نتیجے میں سات شہری جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔فرانس پریس نیوز ایجنسی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ماخذ کے مطابق زخمیوں میں ہسپتال کے مریض یا ان کے ساتھ موجود لوگ شامل ہیں۔ یہ ہسپتال شہریوں اور فوجیوں دونوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔
الدلنج پر یہ حملہ اقوام متحدہ کے امن مشن کے ایک بیس پر کادوقلی میں ایک دن پہلے ہونے والے اس ڈرون حملے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں چھ امن اہلکار ہلاک ہوئے۔فوج نے اس حملے کی ذمہ داری سپورٹ فورسز پر ڈالی تھی جنہوں نے اس میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ الدلنج جنوبی کردوفان میں واقع ہے اور اب بھی سوڈانی فوج کے کنٹرول میں ہے لیکن 18 ماہ سے سپورٹ فورسز کے محاصرے میں ہے۔








