ویلنگٹن۔15دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 18 دسمبر سےبے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں شروع ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے شروع ہوگا

مزید خبریں
ویلنگٹن۔15دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 18 دسمبر سےبے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں شروع ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا تاہم دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان کیوی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیاں کھیلی گئی پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میزبان کیوی ٹیم نے 1-3 سے جیت لی تھی جبکہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم سے 0-3 سے جیت لی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18سے 22دسمبر تک بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت روسٹن چیس کریں گے جبکہ میزبان کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔








