میڈرڈ۔15دسمبر (اے پی پی):سیویلانے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 16 ویں میچ میں ریال اوویڈو کو ہرا کر ٹیبل پر نویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ای ایس پی این کے مطابق سیویلا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت ریال اوویڈو کی ٹیم کو بآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔سیویلاکی جانب سے اکور ایڈمز،جبریل سو،بٹسٹا مینڈی اور چیڈرا ایجوک نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح …
سپینش لالیگا میں سیویلا نے ریال اوویڈوکو 0-4گول سے ہرا دیا

مزید خبریں
میڈرڈ۔15دسمبر (اے پی پی):سیویلانے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 16 ویں میچ میں ریال اوویڈو کو ہرا کر ٹیبل پر نویں پوزیشن حاصل کرلی ۔ای ایس پی این کے مطابق سیویلا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت ریال اوویڈو کی ٹیم کو بآسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔سیویلاکی جانب سے اکور ایڈمز،جبریل سو،بٹسٹا مینڈی اور چیڈرا ایجوک نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ سیویلاکی لیگ میں چھٹی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر نویں پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
رامون سانچیز پیزجوان سٹیڈیم، سیویلا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان سیویلا اور ریال اوویڈو کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میزبان سیویلا نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ریال اوویڈوکو 0-4گول سے ہرا دیا۔ میزبان سیویلا کی جانب سے اکور ایڈمز،جبریل سو،بٹسٹا مینڈی اور چیڈرا ایجوک نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ سیویلا کی لیگ میں چھٹی فتح ہے ۔








