اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل(منگل کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا تیسرا میچ دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان بیلریو اوول ،ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ …
مینزبگ بیش لیگ ، ہوبارٹ ہریکینزاور سڈنی تھنڈرکی ٹیمیں منگل کو پنجہ آزمائی کریں گی
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل(منگل کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا تیسرا میچ دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان بیلریو اوول ،ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔
بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔









