ایس ای سی پی کےلئے ’’ریفارمز چیمپئن‘‘ کا اعزاز

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ایس ای سی پی کو اصلاحات کا چیمپئن قرار دیا جانا ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینے کے لیے ادارے کے پختہ عزم کا عکاس ہے، یہ بات سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کی طرف سے پیرکو جاری بیان میں کہی گئ۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ایس ای سی پی کو اصلاحات کا چیمپئن قرار دیا جانا ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینے کے لیے ادارے کے پختہ عزم کا عکاس ہے، یہ بات سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کی طرف سے پیرکو جاری بیان میں کہی گئ۔ بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کو نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کے آغاز کے دوران ریفارمز کا چیمپئن قرار دیا ہے۔

یہ اعزاز ایس ای سی پی کی قیادت اور پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے، ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے اور ایک جدید، تعمیل پر مبنی ریگولیٹری ماحول کو فروغ دینے کے لیے پختہ عزم کا عکاس ہے۔ادارے نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کےساتھ مل کر کمپنیز ایکٹ 2017 کو بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق جدید بنانے کے لیے ایک و سیع قانون سازی اصلاحاتی اقدام شروع کیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی قیادت میں ٹیم اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس کے ساتھ وسیع غور و خوض کے ذریعے ان ریگولیٹری اصلاحات پر اتفاق رائے پایا گیا۔

اجتماعی طور پر، ان اصلاحات کا مقصد پرانی دفعات کو نقائص سے پاک کرنا، کاروبار کے لیے سہولت کو بڑھانا، کارپوریٹ گورننس کو مضبوط کرنا، ریگولیٹری نگرانی کو تقویت دینا، غیر ضروری ریگولیٹری بوجھ کو کم کرنا، اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ یہ اقدامات اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ یہ ایکٹ بین الاقوامی بہترین طریقوں اور پاکستان کے معاشی منظر نامے کی ابھرتی ہوئی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ رہے۔

مجوزہ ترامیم کا مقصد تعمیل کے طریقہ کار کو آسان بنانا، پرانی اور غیر ضروری ریگولیٹری حدود کو ختم کرنا، کارپوریٹ معلومات تک عوامی رسائی کو بڑھانا اور ایک زیادہ شفاف، قابلِ پیشگوئی اور سرمایہ کار دوست کارپوریٹ فریم ورک کو فروغ دینا ہے۔ایس ای سی پی ایک ترقی پسند، مؤثر اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے کارپوریٹ نظام کے فروغ کے اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے، جو پائیدار معاشی ترقی کی معاونت کرتا ہے اور پاکستان کی عالمی مسابقت کو مضبوط بناتا ہے۔

 

مزید خبریں