جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اختتام پذر ہوگئی

کوئٹہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):اکیسویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اپنے اختتام کو پہنچ گئی جس کے مہمان خصوصی گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل تھے۔ تاريخی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 نوابزادہ جعفر خان مگسی نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کیا اور جیت اپنے نام کی ۔ اس تقریب میں جھل مگسی اور اس سے متصل دیگر علاقوں کے سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت …

کوئٹہ۔ 15 دسمبر (اے پی پی):اکیسویں جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 اپنے اختتام کو پہنچ گئی جس کے مہمان خصوصی گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل تھے۔ تاريخی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 نوابزادہ جعفر خان مگسی نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کیا اور جیت اپنے نام کی ۔ اس تقریب میں جھل مگسی اور اس سے متصل دیگر علاقوں کے سیاسی و قبائلی عمائدین سمیت ملک بھر سے ہزاروں شائقین نے شرکت کی جنہوں نے صحرائی علاقوں میں مقابلہ کرتے ہوئے ریسرز کو داد دی۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ایک کروڑ نقد انعام کا اعلان کیا اور دیگر تمام کیٹیگریز میں جیتنے والے ریسرز میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس تاریخی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی 2025 کو شاندار کامیابی قرار دیا گیا، گورنر بلوچستان مندوخیل ، وفاقی وزیر نوابزادہ خالد مگسی، وفاقی وزیر تجارت میر جام کمال، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر خان مگسی اور دیگر اہم اشخاص کی موجودگی نے ریلی کے جوش اور وقار میں اضافہ کیا۔