آسٹریلیا میں یہودی تہوار کی تقریب پر حملہ، یواین سیکرٹری جنرل کی مذمت

اقوام متحدہ ۔15دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی خاندانوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بہیمانہ اور قابلِ نفرت قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ وہ اس واقعے پر سخت صدمےمیں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ حنوکہ کے پہلے دن( جو …

اقوام متحدہ ۔15دسمبر (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں یہودی خاندانوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بہیمانہ اور قابلِ نفرت قرار دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عالمی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ وہ اس واقعے پر سخت صدمےمیں ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ حنوکہ کے پہلے دن( جو امن اور روشنی کی فتح کا پیغام دیتا ہے)میرا دل دنیا بھر کی یہودی برادری کے ساتھ ہے۔

اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹر ی جنرل نے آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ملک میں موجود یہودی برادری سمیت دنیا بھر کے یہودیوں سے ہمدردی ظاہر کی ۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ اقوامِ متحدہ کے سربراہ ہر قسم کی یہود دشمنی کی بلا شرط مذمت کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیتے ہیں کہ مذہبی برادریوں اور پُرامن تقریبات پر حملے برداشت، بقائے باہمی اور انسانی وقار کی بنیادی اقدار پر حملہ ہے۔