نیب نے گوادر میں سرمایہ کاری سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کرنے کیلئے احتیاطی تدابیراور ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے گوادر میں سرمایہ کاری سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کرنے کیلئے احتیاطی تدابیراور ہدایات جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے گوادر اور اس کے گردونواح کی ہاﺅسنگ سکیموں میں ممکنہ فراڈ سے بچنے کیلئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری سے قبل …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے گوادر میں سرمایہ کاری سے متعلق عوام میں آگہی پیدا کرنے کیلئے احتیاطی تدابیراور ہدایات جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے گوادر اور اس کے گردونواح کی ہاﺅسنگ سکیموں میں ممکنہ فراڈ سے بچنے کیلئے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری سے قبل ذاتی طور پر ہاﺅسنگ سکیموں کا جائزہ لیں۔ گوادر کے ترقیاتی ادارے کی طرف سے جاری کردہ این او سی کی جانچ پڑتال کریں اور اس بات کا یقین کر لیں کہ مجوزہ منصوبے کے بارے میں نقشہ جات اور دوسری جزئیات کی منظوری دی گئی ہے۔کسی فرم سے کاروبار کی صورت میں فرم کے رجسٹرار اور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں سے معاملات کی صورت میں سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان سے تصدیق کی جائے۔ ہاﺅسنگ سکیموں کیلئے اراضی کی الاٹمنٹ کی تصدیق محکمہ لینڈریونیو سے بھی کی جا سکتی ہے۔ عوام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نقد ادائیگی کی بجائے بینک چیک پے آرڈر، ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے ادائیگی کریں۔

Leave a Reply