اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ویمنز کمیشن کی رکن اور صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمنز ونگ) صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ ابھارنے کے لئے اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے اس میں تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا …
ملک میں گراس روٹ کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ ابھارنے کے لئے اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے، میڈم صباء شمیم جدون
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ویمنز کمیشن کی رکن اور صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمنز ونگ) صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ ابھارنے کے لئے اکیڈمیز کا قیام بہت ضروری ہے اس میں تعلیمی ادارے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سپورٹس تنظیموں کو ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور زیادہ سے زیادہ گراس روٹ سطح پر یوتھ اور جونیئر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرنا چاہیئے۔ ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
اس نئے ٹیلنٹ کو تربیتی کیمپ میں مزید تربیت دے کر نکھارا جائے تاکہ یہ ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹس میں شرکت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرے۔









