نیشنل گیمز پنجاب کی نمائندگی ،رحیم یارخان کے کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،شکیل یوسف

رحیم یارخان۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے چار تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے کراچی میں ہونے والی نیشنل گیمز میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انفرادی مقابلوں میں میڈلز حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا۔میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں عمیر سلیم دو سلور اور ایک براؤن میڈل، محمد انس ایک براؤن میڈل، تحریم انورایک سلور اور ایک …

رحیم یارخان۔ 15 دسمبر (اے پی پی):ضلع رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے چار تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے کراچی میں ہونے والی نیشنل گیمز میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انفرادی مقابلوں میں میڈلز حاصل کر کے ضلع کا نام روشن کیا۔میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں عمیر سلیم دو سلور اور ایک براؤن میڈل، محمد انس ایک براؤن میڈل، تحریم انورایک سلور اور ایک براؤن میڈل جبکہ لیاقت علی نے پاکستان کی رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

شکیل یوسف نے کھلاڑیوں کی انتھک محنت اور کوچز کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شاہد حمید کی تعاون اور سرپرستی سے ضلع میں کھلاڑیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے مثبت نتائج نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف کھلاڑیوں کی محنت بلکہ ضلع کے شہریوں کے لیے بھی باعث اعزاز ہے اور آنے والے وقت میں مزید نوجوان کھلاڑی اس طرح کے اعزازات حاصل کریں گے۔