وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مردم شماری شفاف طریقے سے ہوئی‘ تمام اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا اس حوالے سے اعتراضات غیر مناسب ہیں۔ ہم نے نہ ماضی میں مک مکا کیا اور نہ اب کریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ مردم شماری شفاف طریقے سے ہوئی‘ تمام اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا اس حوالے سے اعتراضات غیر مناسب ہیں۔ ہم نے نہ ماضی میں مک مکا کیا اور نہ اب کریں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی فریضہ سمجھ کر چھٹی مردم شماری کروائی‘ مردم شماری میں صوبائی حکومتوں کے اپنے ادارے شامل رہے۔ اس طرح کی باتیں اداروں کے حوالے سے درست نہیں ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ چھٹی مردم شماری بڑے شفاف طریقہ سے ہوئی ہے‘ تمام اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا، اعتراضات غیر مناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ ماضی میں مک مکا کیا تھا اور نہ ہی اب کریں گے جنہوں نے مک مکا کیا ہے وہ آج بھی نتھیا گلی میں بیٹھے ہیں۔

Leave a Reply