وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ایکنک کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایکنک نے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی طرف سے 12699.4 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے نئے 132 کے …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ایکنک کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایکنک نے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی طرف سے 12699.4 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے نئے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی تعمیر، سکھر، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، گھوٹکی، قمبر، کندھ کوٹ، دادو، نوشہرو فیروز، خیرپور، بے نظیر آباد اور جامشورو کے اضلاع میں طلب کو پورا کرنے کے لئے 3825.16 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے سیپکو کے بجلی کی تقسیم کے منصوبے اور سندھ کے مختلف اضلاع میں بجلی کے ناقص پہلو کی بناءپر ڈسٹری بیوشن کنڈکٹرز اور سازو سامان کی بدولت تکنیکی خسارہ جات کو کم کرنے کے لئے توانائی کے نقصان میں کمی کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ اس منصوبے میں 11 کلوواٹ کی نئی لائنوں کی تعمیر، 11 کلوواٹ لائنوں کی ری کنڈکٹنگ، 37 کیپسٹرز کی تنصیب، نئے ٹرانسفارمرز، سب سٹیشنز کی تعمیر، اوور لوڈڈ ٹرانسفارمر کی تبدیلی، انرجی میٹرز اور ارتھنگ کی تبدیلی شامل ہے۔ اجلاس میں 8072.479 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام پر نظرثانی کی بھی منظوری دی گئی۔ ایکنک نے 8314.355 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے چترال، گرم چشمہ، دوراہا روڈ منصوبے کی تعمیر، 17230 ملین روپے کی لاگت سے 83 کلومیٹر کی پرانی بنوں سڑک کو دو رویہ اور بہتر کرنے کے منصوبے، 18700 ملین روپے کی لاگت سے پنڈی گھیب کوہاٹ روڈ کو دو رویہ اور بہتر بنانے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ ایکنک نے 45382 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے لاہور ۔ سیالکوٹ موٹر وے کی تعمیر کی فنانسنگ کے طریقہ ہائے کار میں تبدیلی کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ باران ڈیم منصوبے میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ ان تمام منصوبہ جات میں موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مذکورہ مجموعی لاگت کو معقول سطح پر لایا گیا ہے۔ اجلاس میں وزراءاور سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply