مریم نواز کا این اے 120 کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب

لاہور۔29اگست (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کاسورج اےن اے 120مےںمسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا‘ یہ وہ حلقہ ہے جہاں نواز شریف تین دفعہ کامیاب ہو کر وزیر اعظم بنے‘ اسی حلقہ سے عوام بیگم کلثوم نواز کو فتح دلا کر دنےا کو پےغام دےنگے‘ لاہور کی ترقی کو نشانہ بنانیوالے آج لاہوریوں …

لاہور۔29اگست (اے پی پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنماءمریم نواز نے کہا ہے کہ 17 ستمبر کاسورج اےن اے 120مےںمسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا‘ یہ وہ حلقہ ہے جہاں نواز شریف تین دفعہ کامیاب ہو کر وزیر اعظم بنے‘ اسی حلقہ سے عوام بیگم کلثوم نواز کو فتح دلا کر دنےا کو پےغام دےنگے‘ لاہور کی ترقی کو نشانہ بنانیوالے آج لاہوریوں سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں،عوام جانتے ہےں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا شخص کسی صورت نااہل نہیں ہو سکتا‘ عوام ووٹ کی بے حرمتی کا بدلہ ووٹ سے ہی لیں۔ وہ منگل کی شام پی پی 140 مزنگ میں این اے 120 کے مرکزی دفتر کا افتتاح کرنے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر مائزہ حمید‘ ماجد ظہور‘ خواجہ عمران نذیر‘ خواجہ احمد حسان‘ حافظ نعمان‘ صباءصادق‘ نسرین نواز‘ صفیہ اسحاق‘ سلومی رانا سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں انتخابی دفتر کا افتتاح کرنے آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوال ےہ پےدا ہوتا ہے کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا‘سی پیک جیسے تاریخی منصوبے کو لانے والا ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے والا شخص نااہل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 وہ حلقہ ہے جس نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین بار نواز شریف کو وزیر اعظم منتخب کیا اور اب چوتھی بار بھی تیار رہیں۔ انہوں نے حلقہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ کی بے توقیری‘ بے عزتی اور بے حرمتی کی گئی جس کا جواب اب لوگوں نے 17 ستمبر کو ووٹ کے ذریعے دینا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ آپ سے ووٹ مانگنے آرہے ہیں ان سے پوچھوکہ انہوں نے لاہور کیلئے کیا کیا اور جہاں لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے وہاں انہوں نے ان کیلئے کیا کیا۔

Leave a Reply