میڈرڈ۔16دسمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک اہم میچ میں ریال میڈرڈ نے سخت مقابلے کے بعد الاویز کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ ای ایس پی این کے مطابق یہ ریال میڈرڈ کی لیگ لالیگا میں 12ویں فتح ہے۔ کیلین ایمباپے اور روڈریگو نے ایک ،ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعدریال میڈرڈ …
ریال میڈرڈ نے سپینش لالیگا کے میچ میں الاویزکو 1-2گول سے ہرا دیا
میڈرڈ۔16دسمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک اہم میچ میں ریال میڈرڈ نے سخت مقابلے کے بعد الاویز کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا دیا۔ ای ایس پی این کے مطابق یہ ریال میڈرڈ کی لیگ لالیگا میں 12ویں فتح ہے۔ کیلین ایمباپے اور روڈریگو نے ایک ،ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعدریال میڈرڈ کی ٹیم کی ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے ۔ سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔
مینڈیزوروٹزا، ویٹوریاگاسٹیز، سپین میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے الاویز کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ریال میڈرڈ کی جانب سے کیلین ایمباپے اور روڈریگونے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ۔
میچ میں الاویز کی ٹیم کی جانب سے واحد گول کارلوس ویسینٹ نے میچ کے 68 ویں منٹ پر سکور کیا تھا۔ریال میڈرڈ کی لیگ میں یہ 12 ویں فتح ہے اور وہ لیگ میں 39پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم سب سے زیادہ 43 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔









