شامی صدر کا امریکی ہم منصب سے تدمر میں امریکی فوجیوں پر مہلک حملے پراظہار افسوس

دمشق ۔16دسمبر (اے پی پی):شام کے صدر احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تدمر میں امریکی فوجیوں کی ایک دہشت گردانہ حملے میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔العربیہ کے مطابق صدر الشرع نے اپنے پیغام میں اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی اور شام کی طرف سے سکیورٹی اور حفاظت برقرار رکھنے، شام اور خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے عزم …

دمشق ۔16دسمبر (اے پی پی):شام کے صدر احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تدمر میں امریکی فوجیوں کی ایک دہشت گردانہ حملے میں ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔العربیہ کے مطابق صدر الشرع نے اپنے پیغام میں اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی اور شام کی طرف سے سکیورٹی اور حفاظت برقرار رکھنے، شام اور خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔