اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آئین میں اصلاحات لانے کے ایجنڈا کا مقصد ملک میں جمہوریت اور اداروں کا استحکام ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے جگہ موجود ہے اور حکومت اس ضمن میں اقدامات …
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آئین میں اصلاحات لانے کے ایجنڈا کا مقصد ملک میں جمہوریت اور اداروں کا استحکام ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام میں اصلاحات کے لیے جگہ موجود ہے اور حکومت اس ضمن میں اقدامات بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس نظام میں اصلاحات متعارف کرانے کا ایک بڑا جامع ایجنڈا موجود ہے جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے عوام میں بیداری پیدا کرے گی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک ایسا نظام چاہتی ہے جو ووٹ کے تقدس کی حفاظت کر سکتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر علمدرآمد کیا ہے تاہم مقامی و بین الاقوامی قانونی ماہرین نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن پارٹی یا شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے بلکہ تمام فیصلے مکمل اتفاق رائے سے کیے جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دوسروں پر تو بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں جبکہ خود وہ عدالت سے مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر کسی کا تو احتساب چاہتے ہیں لیکن خود کو اس مقصد کے لیے پیش نہیں کرتے۔








