بارسلونا۔16دسمبر (اے پی پی):بارسلونا فٹ بال کلب نے سپین کی بین الاقوامی کھلاڑی کلاڈیا پینا کے معاہدے میں 2029 تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق سے وہ کم از کم مزید تین سیزن اپنے کلب بارسلونا میں رہیں گی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط کلب کے صدر جوآن لاپورٹا، خواتین کرکٹ کے ڈائریکٹر ژاویر پُگ اور بارسا ویمن کے سپورٹنگ ڈائریکٹر مارک ویویس کی …
بارسلونا فٹ بال کلب نے کلاڈیا پینا کے معاہدے میں 2029 تک توسیع کر دی
بارسلونا۔16دسمبر (اے پی پی):بارسلونا فٹ بال کلب نے سپین کی بین الاقوامی کھلاڑی کلاڈیا پینا کے معاہدے میں 2029 تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق سے وہ کم از کم مزید تین سیزن اپنے کلب بارسلونا میں رہیں گی۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط کلب کے صدر جوآن لاپورٹا، خواتین کرکٹ کے ڈائریکٹر ژاویر پُگ اور بارسا ویمن کے سپورٹنگ ڈائریکٹر مارک ویویس کی موجودگی میں ہوئے۔گزشتہ سیزن میں 24 گول کرنے والی کلاڈیا پینا نے بلاؤگرانا پروجیکٹ میں اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے۔
191 میچز میں ان کے 86 گولز اور 49 اسسٹس اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ ٹیم کی بنیاد ہیں۔یہ اعلان ایک ماہ بعد آیا ہے جب کوتا کول کا معاہدہ بھی تجدید کیا گیا تھا۔کلاڈیا پینا نے گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھائی اور نئے کوچ پیری رومیو کے لیے ٹیم کی ایک اہم کھلاڑی بن گئیں، جس دوران انہوں نے 24 گول کیے، جن میں سے 10 گول چیمپئنز لیگ میں کیے اور وہ ٹورنامنٹ کی ٹاپ سکورر رہیں۔
سیویلا میں 2020/21 کے سیزن میں کھیلنے کے بعد، کلاڈیاپینا نے ہر سیزن ترقی کی اور اب وہ یورپ کی بہترین سٹرا ئیکرز میں شمار ہوتی ہیں۔ کلاڈیاپینا اب تک 23 ٹرافیاں جیت چکی ہیں، جن میں 3چیمپئنز لیگ، 6 لیگ ٹائٹلز اور 5کوپاس ڈی لا رینا شامل ہیں، اور امید ہے کہ وہ 2029 تک مزید اعزازات حاصل کریں گی۔









