بہاولپور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):پنجاب میں ہاکی کے فروغ کے لیے پہلی قائدِاعظم ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 2025ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ چیمپئن شپ کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولپور ڈویژن کے اشتراک سے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں منعقد کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز 25 دسمبر 2025ء کو ہوگا جبکہ مقابلے 30 دسمبر 2025ء تک جاری …
ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں پہلی قائدِاعظم ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 2025ء کا انعقاد

مزید خبریں
بہاولپور۔ 16 دسمبر (اے پی پی):پنجاب میں ہاکی کے فروغ کے لیے پہلی قائدِاعظم ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 2025ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ چیمپئن شپ کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولپور ڈویژن کے اشتراک سے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں منعقد کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز 25 دسمبر 2025ء کو ہوگا جبکہ مقابلے 30 دسمبر 2025ء تک جاری رہیں گے۔ اس ایونٹ میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نمایاں اور باصلاحیت ہاکی کے کھلاڑی شرکت کریں گے، جو اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ چیمپئن شپ کے دوران مختلف اضلاع کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور شائقینِ ہاکی کو اعلیٰ معیار کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس ایونٹ کی بدولت علاقائی سطح پر ہاکی کے کھیل کا ٹیلنٹ ابھرے گا بلکہ مستقبل میں قومی سطح کے کھلاڑیوں کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔
ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب 25 دسمبر 2025ء کو دوپہر 2 بجے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں منعقد کی جائے گی، جس میں کھیلوں سے وابستہ اعلیٰ حکام، معزز شخصیات، وی وی آئی پیز اور دیگر نامور مہمان شرکت کریں گے جبکہ پہلی قائدِاعظم ساؤتھ پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 2025ء کی اختتامی تقریب اور تقریب تقسیم انعامات 30 دسمبر 2025ء کو دوپہر 2:30 بجے ہوگی، جس میں کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا ہے کہ اس چیمپئن شپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور جنوبی پنجاب میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ اس کا کھویا ہوا مقام دلانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے نہ صرف کھیلوں کے کلچر کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوان نسل میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قومی جذبہ بھی پروان چڑھے گا۔








