اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے زیر اہتمام کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے تقریب (کل )بدھ کو صبح 10بجے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سیکٹر جی سکس میں منعقد ہو گی۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواہوں گے۔ کرسمس کے اس رنگارنگ پروگرام میں سی ڈی اے بورڈ ممبران،سی ڈی اے …
سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے زیر اہتمام کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے تقریب بدھ کو منعقد ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے زیر اہتمام کرسمس اور نئے سال کے حوالے سے تقریب (کل )بدھ کو صبح 10بجے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سیکٹر جی سکس میں منعقد ہو گی۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاواہوں گے۔ کرسمس کے اس رنگارنگ پروگرام میں سی ڈی اے بورڈ ممبران،سی ڈی اے افسران،سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان،سول سوسائیٹی سمیت مسیحی برادری کثیرتعداد میں شرکت کرے گی۔








