وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی راجہ مطلوب کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان صحافی، اینکر پرسن و سماجی شخصیت راجہ مطلوب کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان صحافی، اینکر پرسن و سماجی شخصیت راجہ مطلوب کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ راجہ مطلوب ایک باصلاحیت محنتی، ذمہ دار صحافی اور سماجی شخصیت تھے، ان کی ناگہانی وفات سے صحافی برادری ایک مخلص آواز سے محروم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین