لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19ٹیم ایشیا کپ انڈر19کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو 70رنز سے ہرادیا،پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر 19ٹیم دوبئی میں جاری انڈر 19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔منگل کے روز اس نے گروپ اے کے اپنے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات انڈر 19کو 70رنز سے شکست دیدی۔ پاکستان انڈر 19نے ٹاس …
پاکستان انڈر 19ٹیم متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

مزید خبریں
لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان انڈر 19ٹیم ایشیا کپ انڈر19کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو 70رنز سے ہرادیا،پی سی بی کے مطابق پاکستان انڈر 19ٹیم دوبئی میں جاری انڈر 19ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔منگل کے روز اس نے گروپ اے کے اپنے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات انڈر 19کو 70رنز سے شکست دیدی۔
پاکستان انڈر 19نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 241رنز بنائے۔جواب میں متحدہ عرب امارات انڈر 19ٹیم 37اعشاریہ 5اوورز میں 171رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کی اننگز میں احمد حسین چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔ سمیرمنہاس نے پانچ چوکوں کی مدد 44سے رنز بنائے۔وکٹ کیپر حمزہ ظہور نے 42رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4چوکے شامل تھے۔متحدہ عرب امارات کی طرف سے یوگ شرما نے تین اور نسیم خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
متحدہ عرب امارات کی اننگز میں ایان مصباح نے 12چوکوں کی مدد سے 77رنز سکور کیے۔ان کے آوٹ ہوتے ہی پاکستان انڈر 19نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی میزبان ٹیم کی آخری 7وکٹیں صرف 29رنز کے اضافے پر گرگئیں۔عبدالسبحان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 31رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔وہ اس کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 19دسمبر کو ہونگے جبکہ فائنل21دسمبر کو کھیلاجائے گا۔








